45 روز بعد. نواز شریف کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے گا. نعیم الحق

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نواز شریف سازشوں کے بادشاہ ہیں اور مسلم لیگ (ن) جب سے اقتدار میں آئی ہے سازشیں کررہی ہے۔
اسلام آبا میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت پاناماکیس کی جے آئی ٹی کو ناکام بنانے کی کوشش میں ہے، مسلم لیگ (ن) جے آئی ٹی پر دباو ڈال رہی ہے لیکن سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سازشوں کے بادشاہ ہیں، مسلم لیگ (ن) جب سے اقتدار میں آئی ہے سازشیں ہی کررہی ہے، وزیراعظم نے نیوز لیکس کے متعلق رپورٹ چھپا لی کیونکہ اس معاملے میں وزیر اعظم اور ان کی بیٹی براہ راست ملوث تھیں۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم جھوٹ بولتے ہیں انہوں نے ایک بھی نسل کا حساب نہیں دیا، سپریم کورٹ کے دو ججزنے ان کو نااہل قرار دے دیا ہے،امید ہے پاناما لیکس میں ملوث افراد کو بلا کر تفتیش کی جائے گی 15 دن گزر چکے ہیں اور 45 روز بعد نواز شریف کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں