لاہور رینجرز آپریشن ایک دہشت گرد ہلاک،تین گرفتار

لاہور کے علاقے پنجاب ہائسنگ سوسائٹی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کومبنگ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 3کو گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ کے تبادلے میں علی طارق نامی دہشتگرد مارا گیا، جبکہ3کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے خودکش جیکٹ، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

مقابلے کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے3 سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے، جن کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مقابلےمیں مارا گیا دہشت گرد علی طارق بیدیاں روڈ کا رہائشی تھا۔ دہشت گردوں نے5مرلے کا گھر2 ماہ پہلے کرائے پر لیا تھا ۔

سنگل پورشن گھر کا مالک حفیظ غازی روڈ کا رہائشی ہے۔2ماہ پہلے ایک شخص عظیم نے حفیظ سے گھر کرائے پر لیاتھا۔عظیم بھی حراست میں لئےجانے والوں میں شامل ہے۔عظیم کا عارضی پتہ جوہرٹاؤن لاہور،جبکہ مستقل پتہ راولپنڈی کاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں