شمالی کوریا کے پہلے رہنما کم ال سنگ کا 105 واں یوم پیدائش پیانگ یانگ میں منایا جارہا ہے ۔

اس موقع پر شمالی کوریا میں تقریبات جاری ہیں، پیانگ یانگ میں مرکزی تقریب میں سربراہ شمالی کوریا کم جونگ اُن بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر شمالی کوریا کی فوج بھرپورفوجی طاقت کا اظہار کررہی ہے۔مسلح افواج کی پریڈ میں ہزاروں فوجی ، ٹینک ، بھاری توپ خانے، میزائل اور دیگر فوجی سازو سامان پیش کیاجارہا ہے ، شمالی کوریا کی ثقافت کے رنگ بھی پریڈ کا حصہ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں