ڈیرہ غازی خان میں رینجرز آپریشن کے دوران 10دہشت گرد ہلاک ہو گئے.جبکہ3 جوان شہید 2 زخمی ہوگئے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ڈی جی خان سے 15 کلومیٹر جنوب میں بستی داد وانی میں آج صبح تحریک طالبان پاکستان کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔
آپریشن میں رینجرز، انٹیلی جنس اداروں،سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی ، فائرنگ کے تبادلے میں 10دہشت گرد ہلاک ہوئے ،جن میں محمد اصغر عرف استاد گورچانی اور محمد نعیم عرف وقاص دادوانی شامل ہیں۔

رینجرز کے 3 شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار آصف ،سپاہی آفتاب اور سپاہی عزیز اللہ شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں