پاکستان اور افغانستان کو مل کر دہشت گردی اورداعش پر قابو پانا ہوگا. دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کو مل کردہشت گردی اور داعش پر قابو پانا ہوگا لیکن افغانستان میں مختلف دہشت گرد گروہوں اور داعش کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے رمضان المبارک کا بھی احترام نہیں کیا، پاکستان کی فتح کا جشن منانے پرقابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مارکی۔
دفترخارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم اور افغان صدرکے درمیان ایس سی او کی سائیڈ لائنز پر تعمیری ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے کیو سی جی سے قیام امن کے قیام کی خواہش کا اظہارکیا بشرطیکہ دیگر ممالک اتفاق کریں، پاکستان اور افغانستان کو مل کر دہشت گردی اورداعش پر قابو پانا ہو گا لیکن پاکستان سنجیدگی سے افغانستان میں قیام امن کا خواہش مند ہے لیکن سلامتی کی ابتر صورتحال کے پیچھے افغانستان کے اندرونی عوامل ہیں۔ افغانستان میں مختلف دہشت گرد گروہوں اور داعش کے نقش پا میں اضافہ ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں