23جون کو جے آئی ٹی میں تفصیلات منظرعام لائیں گے.رحمان ملک

سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ان سے جیسے سوال کرے گی وہ ویسے ہی جواب دیں گے۔
اسلام آباد میں سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے برطانیہ سے وطن واپس پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 جون کو وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پر ہی تفصیلات منظرعام پرلائیں گے، دیکھنا یہ ہو گا کہ جے آئی ٹی ان سے کیا سوالات کرتی ہے، جے آئی ٹی جیسے سوال پوچھے گی ویسے جواب دیں گے۔
دوسری جانب رحمان ملک کا چیمپئینز ٹرافی کی جیت پرکہنا تھا کہ قومی ٹیم کے فائنل جیتنے پر بہت خوشی ہے جب کہ گرین شرٹ نے ہر اس ٹیم کو ہرایاجیسے ہر پاکستانی ہرانہ چاہتا تھا۔
واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نواز شریف کے خلاف گواہی کے لیے سینیٹر رحمان ملک کو طلب کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں