پاکستان میں باکسنگ کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کی تربیت کے لئے بہترین سہولیات اور سپورٹ کی ضرورت ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ عامر خان فاؤنڈیشن اور پاکستان میں کام کرنے والی تمام فلاحی تنظیموں اور اداروں کا مقصد عوام کی خدمت کرناہے۔

ان کا کہناتھا کہ اولمپکس میں پاکستان کا گولڈ میڈل حاصل کرنا ایک خواب ہے جسے سچ کر دکھانے کا عزم ہے۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان میں ان افراد کے لئے علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنا چاہتا ہو.
عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ مثبت مقصد کے لئے فلاحی کام کرنے والوں کو مل بیٹھنا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں