شعیب ملک کی’’پاکستان زندہ باد‘‘ مہم ٹوئٹر پر ہٹ ہوگئی

نیوزویوز: (کراچی)  شعیب ملک کی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ مہم ٹوئٹر پر ہٹ ہوگئی، قومی کھلاڑیوں سمیت قوم شعیب ملک کی ہم آواز پاکستان زندہ باد ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ کرنے لگا۔

شعیب ملک کی ورلڈ ریکارڈ بنانے کی مہم ٹوئٹر پر پاکستان زندہ باد ٹرینڈ بن گیا، تیرہ جولائی کو شعیب ملک نے ٹوئٹر پر پاکستان زندہ باد کی مہم کے آغاز کا ارادہ کیا اور امید کی کہ یہ ٹرینڈ ٹوئٹر کی تاریخ کا سب سے طویل ٹرینڈ بنے گا۔

جس کے بعد 16جولائی سے تحریک شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی بڑی تعداد مہم کے ساتھ جڑگئی، شائقین نے ہیش ٹیگ کے ساتھ پاکستان زندہ باد لکھنا شروع کردیا۔

شعیب ملک کی مہم میں ساتھی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔کپتان سرفراز احمد، جنید خان، حسن علی سمیت تمام کھلاڑی پاکستان زندہ باد کی مہم کا حصہ بن گئے۔

آج بھی پاکستان زندہ باد ٹوئٹر کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں ہے، ٹرینڈنگ کا مقصد چودہ اگست پر پاکستان کو ستّرویں سالگرہ کا تحفہ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں