ہونڈا اٹلس نے سٹی 2017 کا نیا ماڈل پاکستان میں متعارف کروا دیا

ہونڈا کمپنی نےپاکستان میں ہونڈاسٹی کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا گزشتہ شب ہونڈا اٹلس پاکستان کی جانب سے اس گاڑی کو لاہور میں ایک تقریب کے دوران پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ہونڈا اٹلس کے صدر کا کہنا تھا ‘ ہم اپنے صارفین کے شکرگزار ہیں جو ہونڈا کو ترجیح دیتے ہیں خصوصاً گزشتہ بیس سال سے ہونڈا سٹی کو سراہ رہے ہیں،

یہ تقریب پاکستان میں ہونڈا سٹی کے بیس سال مکمل ہنے پرمنعقد ہوئی ہے.دنیا کے مختلف ممالک میں سٹی کا یہ نیا ماڈل دو ماہ قبل متعارف کرایا جاچکا ہے اور ڈیزائن اور فیچرز میں بہتری کی بناءپر اسے سراہا بھی گیا اور اب یہ پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس نئے ماڈل کے باہری ڈیزائن میں معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں سب سے نمایاں نیا فرنٹ گرل ہے جو کہ سیاہ اور کروم رنگوں کے امتزاج کے ساتھ ہے۔ اسی طرح گاڑی میں فل ایل ای ڈی ہیڈ لمپس اور ایل ای ڈی ڈے ٹائمز لائٹس کو دیا گیا ہے اور یہ پہلے کے مقابلے کچھ اسپورٹس نظر آتی ہے۔ گاڑی کا اندرونی حصہ بھی پہلے جیسا ہی ہے تاہم سب سے بڑی تبدیلی کریٹیو ٹچ ملٹی میڈیا انفوٹینمنٹ سسٹم کی آمد ہے۔ باقی سب کچھ پہلے جیسا ہی ہے۔ گاڑی تین مختلف ورژن تھری ایل بیس، تھری ایل اسپائر اور فائیو ایل اسپائر میں متعارف کرائی جن میں مینوئل اور آٹومیٹک ٹرانسمیشن آپشنز موجود ہیں گاڑی میں پانچ اسپیڈ مینوئل یا آٹو میٹک ٹرانسمیشن ہے جبکہ فور سلینڈر انجن 73 واٹ ہارس پاور کا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ نیا ماڈل دس ہزار روپے مہنگا ہے جس کی قیمت 15 لاکھ 33 ہزار سے 18 لاکھ 25 ہزار تک ہے جبکہ سٹی 2016 بک کرانے والے صارفین اضافی دس ہزار روپے ادا کرکے نیا ماڈل لے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں