ہوائی اڈوں کی نجکاری، سول ایوی ایشن اور نجکاری کمیشن حکام سے جواب طلب

لاہورہائی کورٹ نے ملک کے 3 بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی مجوزہ نجکاری سے متعلق نجکاری کمیشن اور سول ایوی ایشن سےتفصیلی جواب طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ملک کے 3 بڑے ایئرپورٹس کی نجکاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ حکومت لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس کی نجکاری کررہی ہے جو کہ کسی بھی طرح ملک کے مفاد میں نہیں۔
عدالت عالیہ نے ائیرپورٹ کی نجکاری کے حکم امتناعی میں 5 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے نجکاری کمیشن، سول ایوی ایشن سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں