ہمارے پاس یہی ٹیلنٹ ہے جو آگے جا کر مزید نکھر جائے گا، شاہد آفریدی

نیوزویوز(لاہور) سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ لاہور کے علاوہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی انٹرنیشنل میچز کرائے تاکہ دنیا کو پیغام دیا جا سکے کہ پورا پاکستان پرامن ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کے زیادہ تر میچز پاکستان میں ہیں جو خوش آئند بات ہے ۔سری لنکا نے ہمیشہ پاکستان کا بہت زیادہ ساتھ دیا ہے اور امید ہے کہ اس کے اکثر کھلاڑی پاکستان آئیں گے، کرکٹ بورڈ لاہور کی بجائے ملتان ، راولپنڈی اور کراچی کا بھی رخ کرے تاکہ دنیا کو پیغام دیا جا سکے کہ صرف لاہور ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان ہی محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ مصباح اور یونس کے جانے کے بعد ٹیسٹ ٹیم جدو جہد کر رہی ہے،ہمارے پاس یہی ٹیلنٹ ہے جو آگے جا کر مزید نکھر جائے گا انہوں نے پہلے ون ڈے میں اچھی پرفارمنس دی امید ہے کہ وہ اگلا میچ بھی جیتیں گے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ذریعے جرائم ختم ہو سکتے ہیںپاکستان کچھ لوگوں کا نہیں بلکہ ہم سب کا ملک ہے اورہم اسے مل کر بہتر بنائیں گے، شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی ٹیم بہت اچھا کام کر رہی ہے ان لوگوں نے تمام تر مشکل حالات میں میرا ساتھ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں