ہمارے مخالفین سرکس کرتے ہیں . خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تبدیلی الزامات لگا کر نہیں، رات بھر جاگ کر قوم کی خدمت کرنے سے آتی ہے۔
لاہور چوہنگ کے علاقے میں ایک سکول کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین جلسوں میں لمبی لمبی چھوڑتے ہیں ، سرکس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سازشوں کے باوجود چار سال نکل گئے مزید ایک سال بھی نکل جائے گا۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایک شخص گالیاں دے کر عدالتوں اور اداروں کو دباؤ میں لاتا ہے۔ ہم اتنے برے لوگ ہیں تو ہمیں لوگ ووٹ کیوں دیتے ہیں ؟۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے منصوبوں کی تکمیل جاری ہے ،کسی بھی قوم کی ترقی کا راستہ صرف تعلیم ہے اور معاشرے کی ترقی کیلئے خواتین کی تعلیم انتہائی ضروری ہے ۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کو بہترین تعلیم دے کر معاشرے کو محفوظ بنایا جائے، والدین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں