ہالی کی نئئ ایڈونچر فلم ’’دی لٹل مرمیڈ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور ڈرامے سے بھرپور نئی لائیو ایکشن فینٹسی فلم ’’دی لٹل مرمیڈ‘‘کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارکرس برچرڈ اور بلیک ہیرس کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان رپورٹراوراس کی بھانجی کے گِرد گھوم رہی ہے جنہیں ایک سرکس کے دوران ننھی جل پری ملتی ہے ۔

مشکلات میں گھری اس ننھی جل پری کو دشمنوں سے بچانے کیلئے یہ رپورٹر اپنی جان کی بازی لگا دیتا ہے ۔

غیر معمولی اور حیرت انگیز صلاحیتوں کی مالک اس ننھی جل پری کے گرد گھومتی فلم کی کاسٹ میں جینی گارشین،ولیم موسلے،ڈیہانم گولم سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہونگے۔
مزید پڑھیئے: اینی میٹڈ فلموں کے بچوں پر منفی اثرات

فینٹسی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم کا رواں سال سنیما گھروں میں نمائش کیلئےپیش کر دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں