گیس سندھ کی ہے استعمال پنجاب کر رہا ہے. خورشید شاہ


اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گیس ہماری ہے لیکن60 فیصد پنجاب استعمال کررہاہے، یہ جذبات ہیں جو حقائق اور سچائی پر مبنی ہیں۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی وارننگ کے بعد قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وفاق سندھ کوپانی نہیں دے رہاہےسندھ کا کسان مر رہاہے، وزیراعظم نوازشریف کیا کررہے ہیں؟ بتائیں چاہتے کیاہیں؟

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر بھی احتجاج ہورہاہے، صوبائی اسمبلی میں بھی شور ہے،آج ہم یہاں ہیں ،کل سڑکوں پر ہوں گے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم پہلے ہی بیرونی دہشت گردی کاشکار ہیں ،ہم نے نوازشریف کو نہیں نظام کو بچایا،کوئی افسوس نہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں