گوادر کے علاقے گنت پیشکان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 9 مزدور جاں بحق

گوادرکے علاقےگنت پیشکان میں نامعلوم افراد نے سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ کر کے 9 افراد کو جاں بحق اور دو کو زخمی کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقع میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو گوادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بنائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔

کچھ عرصہ قبل بھی نامعلوم افراد نے بلوچستان کے اسی علاقے میں فائرنگ کر کے 7 مزدوروں کو قتل کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں