گوادر ایئرپورٹ ایک ماہ کیلئے بند

نیوز ویوز(گوادر): گوادر پاکستان کا کراچی کے بعد سب سے اہم تجارتی شہر ہے۔ مگر گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے توسیعی کام کے پیش نظر ایک ماہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کا رن وے یکم سے30 جولائی تک بند رہے گا، رن وے بندش کا فیصلہ توسیعی کام کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

رن وے کی بندش کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل رہے گا، رن وے بندش کے دوران متبادل ایئرپورٹ کے استعمال کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں کیاگیا ہے۔

متبادل کے طور پر فلائٹ آپریشن کے لئے تربت یا پسنی کا ایئرپورٹ استعمال کیا جا سکتا ہے، توسیعی کام کےبعدگوادر ایئرپورٹ پر بوئنگ 320اے طیارے بھی اترسکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں