گریٹر اقبال پارک کےپراجیکٹ ڈئریکٹر جاوید حامد پر قاتلانہ حملہ

لاہور شیروانوالہ روڈ پرموٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے گریٹر اقبال پارک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جاوید حامدزخمی ہوگئےہیں جنہیں سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق جاوید حامد اپنی گاڑی میں گریٹر اقبال پارک جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم افراد نے ان کی گاڑی روک کر ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ان کی ٹانگ میں دو گولیاں لگی ہیں.طبی امداد کے کے لیے ان کو سروسز اسپتال منتقل کر یا گیا ۔

پولیس زرائع کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں