کے الیکڑک دعوے ڈھرے کے ڈھرے رہ گئے

کراچی ۔ سحر اور افطار میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے کے الیکڑک دعوے ڈھرے کے ڈھرے رہ گئے ، شہر کے مختلف علاقے سحری کے وقت اندھیرے میں ڈوب گئے شہری سراپا احتجاج ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کمشنر کراچی نے کے الیکڑک کی انتظامیہ سے ملاقات کی تھی اور ملاقات کے دوران کے الیکڑک نے سحر اور افطار میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ دوسری جانب ترجمان وفاقی وزارت پانی بجلی نے بھی گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملک بھرمیں رمضان لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں