کینز فلم فیسٹیول اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ جاری

دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں پوری آب و تاب سے جاری ہے، جہاں دوسرے روز بھی ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتے ہوئے ستاروں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

ستر ویں سالانہ کینزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی تمام تر جگمگاہٹ اور رعنائیوں کے ساتھ شروع ہوگیا، جہاں ریڈ کارپٹ پر سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش کرتیں اداکارائیں نت نئے دلکش ملبوسات پہن کر جلوۂ گر ہوئیں۔

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سمیت دیگر نامور فنکار و ماڈلز اور ہدایت کار ریڈ کارپٹ پر پہنچے اور فوٹو گرافروں کو خوب پوز دئیے۔

کینز فلم فیسٹیول17مئی سے 28مئی تک جاری رہےگا، جس میں 25فلموں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے، جس میں ہر روز کسی نہ کسی فلم کا پریمیئر ہوگا اور اس کی فلم اسٹار کاسٹ اپنے مداحوں کے سامنے ہوگی۔
بارہ دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں اداکاروں، ہدایت کاروں اور موسیقاروں سمیت فلمز سے جڑے دیگر افراد بھی شریک ہوں گے، جبکہ بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔

پیرس میں فلم فیسٹیول کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں