کپتان کا سرگودھا میں بڑا سیاسی شو

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ملک میں سفارش اور رشوت کلچر کو فروغ دے کر اداروں کو تباہ کیا.
سرگودھا میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں پولیس اور سفارش کلچر کو ختم کیا.
اسی طرح پنجاب کی پولیس بھی ٹھیک ہو سکتی ہے لیکن ن لیگ اپنے مفادات کی خاطر ایسا کرنا نہیں چاہتی.

کپتان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا پریزیڈنٹ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے دوسری جانب ملک کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی منی لانڈرنگ کی نواز شریف پر اس شخص کو عہدہ دیتا ہے جس نے ان کے لیے منی لانڈرنگ کی.عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں میں سفارشی بھرتی کر کے اداروں کا بیڑا غرق کر دیا ہے.نواز شریف نے اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے.
بوٹ پالش کرنے والے کو پیمرا کا ہیڈ بنا دیا اور الیکشن میں نواز شریف کے لیے دھاندلی کرنے والے نجم سیٹھی کو کرکٹ بورڈ کا ہیڈ بنا دیا.
کپتان نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا.
ڈان لیکس پر بات کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس فوج اور حکومت کا مسئلہ نہیں بلکہ عوام کا مسئلہ ہے. ڈان لیکس کی تحقیقات شفاف نہیں ہو ئی.
انہوں نےکہا کہ قوم کے سامنے فوج کو بدنام کرنے پرعوام انہیں معاف نہیں کریں گے.ڈان لیکس کی رپورٹ سینٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا.
کپتان کا کہنا تھا کہ جب تک زندہ ہوں کرپشن کے خلاف لڑتا رہوں گا.
ملک قرضے میں ڈوبا ہوا ہے نوازشریف کیسے کہتے ہیں کہ ملک ترقی کر رہاہے.
کشمیر پر بات کرتے ہوئے خان نے کہا کہ 26 سال سے کشمیری قربانیاں دیتے آرہے ہیں.انڈیا میں کچھ بھی ہو الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے.
کپتان نے ایک بار پھر نواز شریف سے استعفی کا مطالبہ بھی کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں