کوئٹہ جناح ٹاون کے علاقہ سے دو چینی باشندے اغوا

کوئٹہ کے علاقہ جناح ٹاون سے دو چینی باشندوں کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا گیا ۔ اغوا کی واردات کے دوران وہاں موجود ایک راہ گیر نے مزاحمت کی جس پر اغواکاروں نے فائرنگ کرکے راہگیر کو زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کرچینی باشندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے جناح ٹاؤن سے غیر ملکیوں کے اغوا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلی نے کہا کہ غیرملکیوں کو ایس او پی کے مطابق نقل وحمل کا پابند بنایا جائے جب کہ آئی جی پولیس کو مغویوں کی فوری بحفاظت بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں