کون سے بالی وڈ سٹار ہیں پاکستان کے کون سے کھلاڑیوں کے دیوانے

نیوز ویوز(ممبئی):انڈیا کی پاکستان کے ہاتھوں شکست اپنی جگہ مگر کئی بالی وڈ اسٹار پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے دیوانے ہیں۔

گزشتہ روز چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد بھارتی کھلاڑی بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے دیوانے ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینزٹرافی کے فائنل میں بھارت کو بد ترین شکست دے کر پاکستان چیمپئین بنا جس کے بعد بھارتی اداکاربھی پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف میں پیچھے نہیں ہٹے اور تعریفوں پر تعریفیں کرڈالیں۔

بالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپاکستانی کی جیت پرمبارک دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بہترین اندازمیں فائنل کھیلا جب کہ کچھ بہترین ٹیموں نے فائنل ہارا جس میں بھارت بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں