کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کا شمالی وزیرستان کا دورہ

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے شمالی وزیرستان کادورہ کیا ہے.
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کو آپریشنل تیاریوں ،بارڈر کی مزید بہتر سیکورٹی اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی.
کورکمانڈر نے سرحدپار کی دہشت گرد کاروائیاں روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور جوانوں کے پیشہ وارانہ خدمات کی تعریف کی. جی او سی شمالی وزیرستان ایجنسی میجر جنرل نعمان زکریا بھی دورہ کے دوران کور کمانڈر کے ساتھ تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں