کوئی تو رہاستی اداروں کے کیس میں ہماری معاونت کرے.جسٹس عظمت سعید

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ٹیکس چھوٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران معاونت نہ کرنے پرایف بی آر کے وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آبزر ویشن دی ہے کہ ریاستی اداروں کے مقدمات میں عدالت کی معاونت نہیں کی جا رہی۔
گزشتہ روز جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس شیخ عظمت سعیدنے کہاکہ ایف بی آر کے وکیل سے ہمیں معاونت نہیں مل رہی اور ریاست ہمارے ساتھ لڑنے کیلیے تیار رہتی ہے، یہ ہماری ذمہ داری نہیں کہ ریاستی اداروں کے وکلا کو تجاویز یامشورے دیں۔
جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ ایف بی آر کے وکیل سے سوال پوچھ پوچھ کے میں ہلکان ہوگیا ہوں، اب کیا اخبار میں اشتہار دیں یاشاہراہ دستور پر آوازیں لگاؤں، انھوں نے کہاکہ کوئی توریاستی اداروں کے مقدمات میں ہماری مدد کرے، عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری ریونیو کوطلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں