کل 45 ویں روز جے آئی ٹی اپنی تیسری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائے گی

نیوز ویوز(اسلام آباد): جے آئی ٹیم کو اپنی تحقیقات 60 روز میں مکمل کر کے سپریم کورٹ میں جمع کروانی ہیں مگر ساتھ ہی ساتھ تحقیقات کے کے بارے میں سپریم کورٹ کع بھی باخبر رکھنا ہے

پاناما تفتیش کے 45 دن مکمل ہونے پر جے آئی ٹی اپنی تیسری رپورٹ کل سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

جے آئی ٹی پاناما کیس سے متعلق اپنی 2 رپورٹیں سپریم کورٹ میں جمع کرا چکی ہے۔ اس سے پہلے جے آئی ٹی کی جانب سے 7 جون کو دوسری رپورٹ جمع کرائی گئی تھی۔

پچھلی سماعت میں ججز نے رپورٹ پڑھنے کے بعد سربمہر کر کے رجسٹرار آفس میں جمع کرادی تھی۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ تحقیقات درست سمت میں جا رہی ہے اور یہ کہ جے آئی ٹی کے لیے مقررہ 60 دن کی مدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

سپریم کورٹ تصویر لیک معاملے پر کمیشن کی تشکیل اورجے آئی ٹی میں دوران تفتیش آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ رکوانے کی حسین نواز کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آڈیو/ ویڈیو ریکارڈنگ ثبوت کے طور پر پیش نہیں کی جاسکتی۔ قانونی حیثیت صرف تحریری بیان کی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں