کلبھوشن یادیو کیس سینٹ میں تحریک التواء جمع

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کے معاملے پر سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرادی ہے۔
سینیٹ میں تحریک التوا پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر سحر کامران نےجمع کرائی ہے۔ تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کی طرف سے کلبھوشن کی پھانسی روکنا حکومت کی ناکامی ہے، پاکستان عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کے کیس کا دفاع نہیں کرسکا۔
واضح رہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کررکھی ہے اور عالمی عدالت نے دونوں ممالک کے موقف سننے کے بعد بھارتی جاسوس کی سزائے موت پر عمل درآمد رکوادیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں