کشمیر کے سوال پر مودی حواس باختہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی صحافیوں کے سوال پوچھنے پر مودی پریشان ہو گئے اور کسی قسم کا جواب دیے بغیر آگے بڑھ گئے.
بھارتی وزیراعظم کے سیکیورٹی سٹاف نے صحافیوں کو مودی سے بات کرنے سے روکنے کی کوشش بھی کرت رہے.
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے، تاہم دونوں ممالک کی جانب سے سرکاری طور پر اس ملاقات کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ دونوں رہنما شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ میں موجود ہیں جہاں دونوں ممالک کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں