کسی بھی قسم کی امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا. شمالی کوریا

کوریا میں امریکی فوج کی تعیناتی پر شمالی کوریا نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکاکی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کا ہر ممکن جواب دیا جائے گا.

شمالی کوریا کے میزائل تجربات اور امریکہ کی جانب سےبحری بیڑہ بھیجے جانے کے باعث خطے میں کشیدگی کی صورتحال ہے، شمالی کوریا نے امریکا کو خبردار کیاہے کہ وہ امریکا کی جانب سے جارحیت کے اقدامات کا بھرپورجواب دے گا۔

دوسری جانب پناہ گزینوں کی آمد روکنے کےلیے چین نے شمالی کوریا کی سرحد پر ایک لاکھ20 ہزار اہل کار تعینات کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں