کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے شفافیت کا لیکچر نہ دیں،حکومت کے چار سال شفافیت،دیانتداری اور محنت کی گواہی ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے شفافیت کا لیکچر دینے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے بھی پاکستان میں کرپشن میں کمی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے چار سال شفافیت، خدمت اور دیانت کی گواہی دے رہے ہیں۔

آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری زخم خوردہ قوم کو دھوکا دے رہے ہیں .ماضی کی حکومتوں نے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا لیکن وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں نہ صرف اربوں روپے کے وسائل منصوبے میں بچائے گئے ہیں بلکہ منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے آمر پرویز مشرف کے حواریوں نے پنجاب بینک پر اربوں کا ڈاکہ ڈالا، سابق آمر کے حواریوں نے پنجاب میں منصوبوں کے نام پر کرپشن کے سومنات بنائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں