کراچی یونین آف جرنلسٹ کا 13مئی کو یوم عزم منانے کا فیصلہ

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے 1978 میں ضیا آمریت کے خلاف جاری تحریک کے دوران 13 مئی کو لاہور کی سینٹرل جیل میں صحافیوں کو کوڑے مارے جانے کے واقعے کی یاد میں ہفتہ 13مئی کو یوم عزم کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے کراچی پریس کلب میں ” ہم نئے عزم سے بنیاد سحر رکھتے ہیں” کے عنوان سے ایک دیوارعزم لگائی جائے گی دیوار عزم پر صحافیوں سمیت مختلف شعبوں کے افراد اپنے تاثرات تحریر کرسکیں گے ۔ دیوار عزم کیلیے چاروں اکابرین سے 13 مئی کے حوالے سے پیغامات لیے گئے ہیں جو دیوار پر ان کی حالیہ اور ماضی کی تصاویر کے ساتھ تحریر ہوں گے ۔ کے یو جے نے 1978 کی تحریک میں حصہ لینے والےمزدوروں، کسانوں ہاریوں، وکلا، طلبہ اورسول سوسائٹی کو بھی اس موقع پر مدعو کیا ہے کہ وہ آکر 1978 کی تحریک کے اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کریں۔ یاد رہے کہ ضیا دور میں جاری تحریک کے دوران درجنوں صحافیوں کو فوجی عدالت سے قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں 13مئی 1978 کو مجموعی طور پر11 صحافیوں کو سزائیں سنائی گئیں جس میں سے 4 صحافیوں خاور نعیم ہاشمی، ناصر زیدی، اقبال جعفری اور مسعود اللہ خان کو کوڑوں کی سزا بھی سنائی گئی اور اسی روز سینٹرل جیل لاہور میں خاور نعیم ہاشمی، ناصر زیدی اور اقبال جعفری کو کوڑے مارے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں