کراچی ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 آفراد ہلاک

کراچی میں آئی سی آئی پل کے قریب تیز رفتار ٹرالر کار، سوزوکی اور موٹر سائیکل پر چل دوڑا۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے متاثرہ خاندان لاہور سے کراچی گھومنے آیا تھا۔

کراچی کے آئی سی آئی پل پر عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے حاضری کے بعد واپس آنے والے خاندان نے جب آئی آئی سی پل کراس کیا تو پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ٹرالر کار، سوزوکی اور موٹر سائیکل پر چل دوڑا۔
حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ڈرائیور کے ہیلپر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےحادثہ ٹرالر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
حادثے کا سبب بننے والے ٹرالر کو ڈاکس تھانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں