کراچی میں اگر صفائی کے خاطرخواہ انتظامات نہ کیے گئے تو وبائی امراض پھیل سکتے ہیں.عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے کراچی کے مختلف سرکاری اسپتالوں کا دورہ مکمل کرلیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نےشہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال یہی رہی تو چکن گونیا اور دیگر امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پر مئیر کراچی نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ اسپتالوں میں انسداد چکن گونیااور ڈینگی کے اسپرے کرانے کیلئے میونسپل سروسز کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں