کراچی رینجرز کی مختلف کاروائیوں میں 9 افراد گرفتار


سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ، سہولت کاری، بھتہ خوری، قبضہ، منشیات فروشی اور ڈکیتی میں ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ شارع نورجہاں اور پیرآباد سے محمد صدیق اور محمد اعظم کو گرفتار کیا گیا،ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، جو ٹارگٹ کلنگ، سہولت کاری اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔

ناظم آباد اور پاکستان بازار کے علاقے سے بلال، محمد کاشف اور اسد اقبال کو گرفتار کیا گیا، ملزمان ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں