کراچی:پولیس مقابلہ تین ملزمان ہلاک.

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون کے قریب پولیس مقابلےمیں تین ملزمان ہلاک ہوگئے.
ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی. پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی.
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں 3 ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے.
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ،نقدی اور موٹرسائیکل برآمدہوئی ہے۔
دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے.
ایس پی شاہ فیصل کا کہنا ہے کہ ملزمان سےایس ایم جی،12ٹی ٹی پستول کے علاوہ دستی بم،موبائل فونز اور نقدی برآمدہوئی ہے۔
کورنگی ناظم آباد کے علاقے سے بھی سرچ آپریشن کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے.
علاوہ ازیں رینجرز اور پولیس آپریشن میں 49 مشکوک افراد گرفتار کر لیے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں