ڈی جی آئی بی کا جے آئی ٹی آراکین کے کوائف اکٹھے کرنے کا اعتراف

جے آئی ٹی اراکین کو ہراساں کرنے کے معاملہ پر ڈی جی آئی بی نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کروا دیا ہے.
ڈی جی آئی بی کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے ارکان کے کوائف جمع کیے گئے ہیں اہم قومی معاملات پر کوائف اکٹھے کیے جاتے ہیں.لیکن جے آئی ٹی اراکین کے کوائف جمع کرنے کا معاملہ افشا ہونا تشویشناک ہے.
ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کا کہنا ہے کہآئی قومی نوعیت کے تمام معاملات کے کوئف اکٹھے کرتی ہے. پاناما کیس انتہائی اہم ہے اور اس کے ملکی سیاست پر گہرے اثرات ہیں.
جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلال رسول اور ان کی اہلیہ کو ہراساں نہیں کیا گیا.بلال رسول اور ان کے اہل خانہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں.
ڈی جی آئی بی کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ آئی بی نے معاملے کی موثر 2میں تحقیقات شروع کردی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں