ڈاکٹر کا روزہ بچ گیا،خاکروب زندگی ہار گیا

عمرکوٹ کا عرفان مسیح خاکرو صبح گٹر صاف کرنے کے لیئے گٹر میں اترا سیفٹی کٹ نہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں گئس سے وہیں بےہوش ہوگیا۔۔۔
اس کو ہسپتال لایا گیا .ہسپتال میں موجود ڈاکٹر جام کنبھر نے عرفان کا علاج کرنے سے یہ کہ کر انکار کر دیا.کہ وہ روزہ سے ہے مریض کو ہاتھہ لگائے گا تو ناپاک ہو جائے گا اور اسکا روزہ ٹوٹ جائے گا۔۔
اسکے وارث تڑپتے ، منتین کرتے رہے کہ عرفان مر جائے گا آپ اسے چیک کریں
ڈاکٹر کا اسرار تھا کہ پہلے اس بے ہوش کو نہلا کر پاک کر کے لائو۔
ورنہ میرا روزہ ٹوٹ جائے گا
کافی دیر کے اسکے وارث بے ہوش عرفان کے منہ میں اپنی سانسیں پھونکتے رہےمگر وہ آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکا
عرفان کے ورثاء نے لاش ہسپتال سے لے جانے سے انکار کر دیا اور لاش ہسپتال میں رکھ کر احتجاج کرتے رہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں