ڈاکٹر عظمی ہندوستان واپس پہنچ گئی

یکم مئی کو ضلع بونیر کےشہری طاہر علی سے پسند کی شادی کرنے پاکستان آنے والی بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمی ٰکےمعاملےکاڈراپ سین ہو گیااوروہ آج صبح واپس بھارت پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی ڈاکٹر عظمیٰ کے ہمراہ واہگہ بارڈر پہنچے تھے۔
بھارتی خاتون ڈاکٹر عظمیٰ نے بونیر کے طاہر علی سے پسند کی شادی کی تھی اور وہ یکم مئی کو واہگہ کے راستے پاکستان آئی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے گذشتہ روز ڈاکٹرعظمیٰ کی درخواست پر اسے واپس جانے کی اجازت دے دی تھی، ڈاکٹرعظمیٰ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیاتھاکہ طاہر نے اس سے زبردستی شادی کی، بھارت میں اس کی بیٹی بیمار ہے، اس لئے اسے واپس جانے کی اجازت دی جائے۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے طاہرعلی اوربھارتی خاتون عظمیٰ کی درخواستوں کی سماعت کی تھی جس میں انہوں نے عظمیٰ کوبھارت جانے کی اجازت دیتے ہوئے اصلی امیگریشن فارم عظمیٰ کے حوالے کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں