ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست

نیوز ویوز(اسلام آباد): ضمانت پر رہا ڈاکٹر عاصم کے وکلا کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ ، محکمہ داخلہ سندھ نیب، اور آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم علاج معالجے کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں لیکن سندھ ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، سپریم کورٹ ڈاکٹرعاصم کاپاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے اورحکومتی اداروں کو ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک روانگی میں رکاوٹیں ڈالنے سے روکا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں