ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے خارج


انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 2 ہفتے کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی. ای سی ایل میں نام ڈالنے کا حکم نامہ معطل کر دیا .
دہشت گردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم کی جانب سے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے 20 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے. مقدمے کی سماعت کے دوران سپیشل پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم بیرون ملک گئے تو واپس نہیں آئیں گے. ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا اگر واپس نہ آیا تو حکومت ضیاء الدین اسپتال اپنی تحویل میں لے سکتی ہے.مقدمے کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں