ڈان لیکس کمیشن رپورٹ میں طارق فاطمی سمیت 4 افراد شامل

زرائع کے مطابق ڈان لیکس کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور ایندہ ہفتے منظر عام پر آ سکتی ہیں
رپورٹ کے مطابق طارق فاطمی سمیت وزیر اعظم کے 4 قریبی ساتھیوں کے نام کمیشن رپورٹ میں شامل ہیں.
زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاوس کا ایک سینئر بیوروکریٹ اپنے پرانے دوستوں اور ہم جماعتوں کے لیے قربانی دینے کو تیار ہے.
جبکہ کچھ جونیئر بیوروکریٹ اپنی جان بچانے کی کوشش میں اپنےسینئر افسران کو بلیک میل بھی کر رہے ہیں. اور اسی سلسلے میں جونیئر افسران پریس کانفرنس بھی کرنے والے ہیں.
زرائع کا کہنا ہے کہ طارق فاطمی کے علاوہ تین ناموں میں راو تحسین،فواد حسن فواد اور تیسرا نام ممکنہ طور مریم نواز کا بھی ہو سکتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں