ڈان لیکس کا معاملہ حل ہو نےپر قومی اسمبلی میں تحریک التواء پیش

ڈان لیکس کا معاملہ طے پانے پر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی ہے.
تحریک التوا پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے جمع کروائی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے کرداروں کا تعین کیا جائے اور انہیں منظر عام پر لایا جائے کیونکہ قومی سلامتی کے معاملے کوطے کئے جانے پر تشویش پائی جاتی ہے، اس لئے تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ ایوان کے سامنے رکھی جائے۔
تحریک التواء میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیرداخلہ اور کور کمانڈرز کانفرنس میں اسے قومی سلامتی کے منافی قرار دیا تھا جس کے بعد یہ جاننا ہر شہری کا حق ہے کہ کس نے کیا نقصان پہنچایا اور اس کے خلاف کیا کارروائی ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں