ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی میڈیا پرسنزسے متعلق لسٹ کی تردید

نیوز ویوز(لاہور): ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈئیر (ریٹائرڈ)مظفر علی رانجھا نے اس امر کی سختی سے تردید کی ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے میڈیا پرسنز کے بارے میں کسی قسم کی لسٹ جاری کی ہے ۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ الیکٹرانک اورسوشل میڈیا پر بعض عناصر کی جانب سے میڈیا پرسنز کی ایک لسٹ اینٹی کرپشن سے منسوب کی گئی ہے جس کا سرے سے کوئی وجود ہی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن حکام اورمیڈیا کے درمیان تعلقات کار میں خرابی پیدا کرنے والے عناصر کی نشاندہی کیلئے انکوائری کی ہدایت کردی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں