چین میں ڈرون پارسل ڈلیوری کے لئے استعمال ہونے لگے

نیوز ویوز(شنگھائی): لفظ ڈرون ذہن میں آتے ساتھ ہی ڈرون اٹیک اور بم دھماکے ذہن میں آ جاتے ہیں مگر اس سائینسی ایجاد کے مفید استعمال بھی ہیں۔

چین میں آن لائن شاپنگ ویب سائٹ نے ڈرون کے ذریعے پارسل ڈلیوری سروس کا آغاز کر دیا ہے ۔

زمینی راستوں سے سامان کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے دوران اکثر اوقات کئی مشکلات اور پریشانیاں پیش آتی ہیں لیکن جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سامان منٹوں میں بھیجا جاسکے گا۔

چین کے صوبے Shaanxi میں آن لائن شاپنگ ویب سائٹ کی جانب سے شروع کی جانے والی اس سروس کے تحت پارسل کی تیز رفتار منتقلی کیلئے ڈرون استعمال کرنے کی کامیاب آزمائش بھی کی گئی جس نے پارسل مطلوبہ ایڈریس پر ٹھیک ٹھیک پہنچا کر اس شعبے میں بھی اپنی خدمات پیش کر دی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے استعمال کئے گئے کامیاب تجربے کے دوران10سے15کلو گرام وزنی پارسل ڈرون کے ذریعے مختلف مقامات پر 15سے 20 کلو میٹر تک پہنچانے میں کامیاب ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں