چینی جوڑے کا اغوا: اردو اکیڈمی کے مالک جنوبی کوریائی باشندے کا ویزا منسوخ

نیوز ویوز(اسلام آباد): کوئٹہ میں چینی جوڑے کے اغوا کا دائرہ وسیع ہوتے ساتھ ہی وزرات داخلہ نے اردو اکیڈمی کے مالک جنوبی کوریا کے باشندے کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔ جبکہکوئٹہ سے چینی جوڑے کے اغواکی تحقیقات میں مزید شواہد سامنے آگئے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنےآئی کہ جنوبی کوریا کا باشندہ بزنس ویزے پر پاکستان آیا،جو غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

ذرائع وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ چینی باشندوں کو پولیس نے کچھ عرصہ قبل خروٹ آباد کے علاقے سے تحویل میں لیا تھا،پولیس نے انہیں سیکیورٹی خدشات سے متعلق خبردار کیا تھا۔

ذرائع وزارت داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ چینی باشندوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی،تاہم انہوں نے سیکیورٹی لینے سے انکار کر دیا تھا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی ادارے واقعے کے پس منظر اور سوشل میڈیا پر جاری تصاویر کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ تصاویر کا جائزہ کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے لیے لیا جا رہا ہے،تفتیش کے بعد تصدیق کی جاسکے گی کہ چینی باشندے قتل کیے گئے یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں