چیمپئن ٹرافی،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کی نظر ہو گیا

چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا میچ بارش کی نظر ہو گیا، اور دونوں ٹیموں کو ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے

برمنگھم کے ایجبسٹن گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 292رنز کا ہدف دیا تھا ۔ تاہم آسٹریلیا نے جب اپنی اننگز شروع کی تو کیو ی بولرز نے کینگروز کے تین اہم بیٹسمینوں وارنر 18، آرون فنچ 8 اورموئسس ہینرک 18کو صرف 53کے مجموعی سکور پر پویلین بھیج دیا۔

جبکہ کپتان اسمتھ 8 رنزپر کریز پر موجود تھے۔نیوزی لینڈ کے ایڈم ملنے نے دو جبکہ ٹرینٹ بائولٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔لیکن اس موقع پر ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی۔اس وقت تک آسٹریلوی اننگز کے صرف نو اوورز ہوئے تھے۔ کچھ دیر بعد امپائرز نے اس میچ کو 33اوورز تک محدود کرکے کینگروز کو 235کا ہدف دیا

لیکن بارش پھر بھی نہ تھم سکی جس کے بعد امپائروں نے میچ کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا۔اب اگلا میچ کل جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں