چیمپئنز کے لیے ایک ایک کروڑ انعام کا اعلان

وزیراعظم نوازشریف نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے چیمپئنزٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں ہر کھلاڑی کو ایک ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نے شاندار اور تاریخی کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی پر قومی ٹیم پذیرائی کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے چیمپئن بن کر قوم کا سرفخر سے بلند کیا جب کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے کھیلوں کو فروغ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں