چیمپئنزٹرافی کس ملک جائے گی؟ پاک بھارت سورماوں میں آج ٹاکرا

نیوزویوز(لندن): کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دو پرانے حریف کسی فائنل مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے میچ کے لیے بڑا میدان سج گیا جب کہ شاہینوں نے بھارتی سورماؤں سے اگلے پچھلے تمام حساب چکتا کرنے کی ٹھان لی اور گرین شرٹس روایتی حریف کو زیر کرنے کیلیے ترکش کے تمام تیر آزمانے کو بیتاب ہیں۔

پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی میں دوسری مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہیں، دونوں نے اس ایونٹ میں سفر کا آغاز 4 جون کو باہمی مقابلے سے کیا جس میں گرین شرٹس کو بڑی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تاہم اس کے بعد اس نے کم بیک کرتے ہوئے اپنے باقی تمام میچز جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔

پاکستان کے خلاف فتح کے بعد بھارت کو سہل پسندی کی وجہ سے سری لنکا سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا بعد میں جنوبی افریقا کے خلاف فتح اور سیمی فائنل میں نسبتاً کمزور ٹیم بنگلا دیش سے پالا پڑنے کی وجہ سے اس نے فائنل میچ میں قدم رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں