چیف سیکریٹری اور عبدالمجید دستی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

سندھ(نمائندہ خصوصی)؛ آئی جی سندھ ای ڈی خواجہ کوعہدے سے ہٹانے پر بیرسٹر فیصل قریشی نے چیف سیکریِٹری سندھ اور سردار عبدالمجید دستی کو توہین عدالت کا نوٹس بھجوادیا. ںوٹس کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کرامت علی کی آئینی درخواست میں اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے خلاف حکم امتناع جاری کرچکی ہے, .عدالت عالیہ کے حکم امتناع کے باوجود اے ڈی خواجہ کو ہٹاکر توہین عدالت کا ارتکاب کیا گیا ہے اگر وفاقی حکومت کو اے ڈی خواجہ کو واپس بلانے کے لیے لکھا گیا خط اور انہیں ہٹانے کا نوٹیفیکیشن 2 اپریل تک واپس نہ لیا گیا تو ہائی کورٹ میں زمہ داران کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی,  نؤٹس میں اے ڈی خواجہ کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر انہوں نے حکومت سندھ کے حکم پر چارج چھوڑا تو وہ بھی توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں