چیف جسٹس نے دانیال عزیز اور حنیف عباسی کو روسٹرم پر بلا لیا

سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست پر لیگی رہنماؤں کی جانب سے کیس پرتبصرے پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئےچیف جسٹس نے دانیال عزیزاورحنیف عباسی کوروسٹرم پربلالیا ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ دانیال عزیزصاحب آپ سے کیا امتیازی سلوک کیا جارہا ہے؟آخری بارکہہ رہے ہیں کہ عدالتوں کی تضحیک نہ کریں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بے اعتباری اوربے اعتمادی کی بیماری کوختم کریں، یہ آ پ کے ادارے ہیں، ان کو مضبوط کریں، ہم بہت تحمل کا مظاہرہ کررہےہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہم مکمل طورپراس کیس پرتبصرے سے روک دیں گے، آپ کی آزادی اظہاررائے کیاہے، اس کی تشریح ہمیں کرنی ہے۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ اگرعدالت سےمتعلق کوئی غلطی ہوتومعاف کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں