چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایس ایس جی ٹریننگ سینٹر کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دشت گردی ایک لعنت ہے جس کا مشترکہ جواب دینے کی ضرورت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی کے تربیتی علاقے کا دورہ کیا اور نائیجیرین فوجی دستے کی تربیت مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کی۔ نائیجیرین فوج کے 26 افسروں سمیت 440 جوانوں نے پاکستانی افسران کی زیر نگرانی تربیت مکمل کی اور تقریب میں نائیجیریا کے قائم مقام ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے تربیت کے معیار کی تعریف اور کہا کہ پاک فوج انسداد دہشت گردی آپریشنز کا وسیع تجربہ رکھتی ہے جبکہ دوست ممالک کا انسداد دہشت گردی کی صلاحیت میں اضافہ خوش آئند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں